ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط کے دورے کے بعد اتوار کو دوبارہ پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق عباس عراقچی اس وقت دوبارہ اسلام آباد پہنچے جب پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کے لیے سر توڑ کوششیں…